قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد (امروز نیوز)سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ منگل کو الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی،ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی جانب سے اپیل دائر کی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ ٹریبونل کے شواہد کا جائزہ نہیں لیا،انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں سے میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتی ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ درخواست میں کہاگیاکہ اپیل کو(آج)بدھ کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے کوئٹہ دو سے قاسم سوری کی کامیابی کا کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا