کرتارپور راہداری پر بھارت نے معاہدے کا مسودہ پاکستان کو بھجوادیا

0 118

اسلام آباد (امروز نیوز) کرتارپور راہداری پر بھارت نے معاہدے کا مسودہ پاکستان کو بھجوادیا، ذرائع کے مطابق مسودے گزشتہ ہفتے بھجوایا گیا ،مسودے میں تقریبا ًتمام شرائط مان لی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کا 20 ڈالر کی سروس فیس کا مطالبہ مسودے میں شامل نہیں ،پاکستان کی جانب سے بھارتی مسودے کا جواب دیئے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ،پاکستان کی جانب سے کرتاپور راہداری سروس فیس بڑھائے جانے کا امکان ہے ،بھارت کو بھجے جانے والے جوابی مسودے میں سروس فیس بڑھائے جانے کا امکان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.