پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد لاہور پہنچ گئی

0 139

لاہور(امروز نیوز)سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد لاہور پہنچ گئی، سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا، سیریز جیتنے پر تمام کھلاڑی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے،ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کئے گئے تینوں کھلاڑی احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز 5 ، 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق دونوں ٹیمیں 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں واقع کے داخلی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمد و رفت کےلئے بند کردیاگیا، ان میچوں کےلئے اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ افراد کو خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.