مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، فواد چوہدری

0 135

اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ ہفتہ کو مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مارچ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ بچوں کو جہاد کے نام پر ملاو¿ں نے استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈر ان بچوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب فضل الرحمن کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مدارس اصلاحات کے بعد مدارس ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گئے۔ انہوںنے کہاکہ مدارس کے بچے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائینگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.