فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 33سینچریاں بنائی

0 125

کراچی (امروز نیوز)فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 33ویں سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کے مستند بیٹسمین فواد عالم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا انہوں نےفرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ کارنامہ قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں بنایا۔اِس کے ساتھ ہی فواد عالم نے سنچری بھی مکمل کی جو رواں سیزن کی تیسری سنچری ہے، فوادعالم 164ویں فرسٹ کلاس میچ میں 33ویں سنچری اسکور کرچکے ہیں اور ہوم گراﺅنڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان کی آٹھویں سنچری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.