فرسٹ کلاس کرکٹ میں سرفراز کی سنچری

0 116

کراچی (امروز نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکور کر دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راﺅنڈ کے میچ میں سندھ کے کپتان سرفرازاحمد نے سدرن پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کر ڈالی۔سرفرازنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکورکی ہے، انہوں نے آخری سنچری 2014 ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں اسکور کی تھی۔سابق کپتان نے 155 ویں فرسٹ کلاس میچ میں یہ گیارہویں سنچری اسکور کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں تین صفرسے کلین سوئپ کے بعد سرفرازاحمد کوتینوں فارمیٹ کی کپتانی سے فارغ کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.