اگرجنرل ریٹائر نہیں ہوتے تو پنشن بھی نہیں ہوتی، سپریم کورٹ

0 156

اسلام آباد (امروز نیوز)چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا کہ جنرل کبھی ریٹائر نہیں ہوتے، اگرجنرل ریٹائر نہیں ہوتے تو پنشن بھی نہیں ہوتی۔یہ ریمارکس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان دیئے ۔ جمعرات کو مختصر وقفہ کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل انور منصور نے مو¿قف اپنایا کہ آرٹیکل 243 کے تحت آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کر دی گئی ہے، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آج ہونے والی تعیناتی پہلے سے کیسے مختلف ہے؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نئی تعیناتی 243 (1) بی کے تحت کی گئی ہے، اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کو ہمیں مطمئن کرنا ہوگا، اب ہونے والی تعیناتی درست کیسے ہے؟ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.