آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین آئین میں نہیں ، اعتزاز احسن

0 181

لاہور (امروز نیوز) پےپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے مدت ملازمت کا تعین پاکستان کے کسی بھی آئین میں نہیں ،گورنر،اٹارنی جنرل اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن کے چیف اور ممبران کا تعین اگر پارلیمنٹ نہیں کرتی تو یہ بدقسمتی ہے کہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کی سزا غلط فیصلہ تھا ہم ملک کے صدر کو کسی دوسرے ملک کے تیسرے درجے کے جج کے سامنے کیسے رسوا کرایا جا سکتا ہے ۔اقامہ پانامہ سے بڑا جرم تھا آپ کے ملک کا وزیراعظم کسی دوسرے ملک کا ملازم کیسے ہو سکتا ہے ۔ملک کو چلانا بیوروکریسی کا کام ہے جو تیس سال سروس کرتی ہے اگر آرمی چیف کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن میں غلطی تھی تو ذمہ داری سیکریٹری دفاع پر عائد ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.