خصوصی افراد کےلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ رحمدلی و انسانیت دوستی ہمارا قومی شعارہے، خصوصی افراد کےلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،سندھ اسمبلی نے سال 2017ع میں خصوصی افراد کے متعلق قانون کو ترامیم کے ذریعے مزید بہتر بنایا، آٹزم کے شکار بچوں کی بحالی و تربیت کا سینٹر قابلِ ستائش اقدام ہے،پیپلز پارٹی خصوصی افراد کی بھبود کا مشن انہیں دیگر شہریوں جیسی حقوق، سہولیات اور مواقع ملنے تک جاری رکھے گی۔ خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام میںانہوںنے کہاکہ رحمدلی و انسانیت دوستی ہمارا قومی شعارہے، لیکن خصوصی افراد کے لیئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خصوصی افراد کی بھبود اور حقوق پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیںکیونکہ پیپلز پارٹی کے نظریئے کی اساس ہی پسماندہ و کمزور طبقات کی بھبود، ان کے حقوق اور مساوات ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی افراد کے حقوق کے متعلق کنونشن پر عملدرآمد میں حکومتِ سندھ کی کارکردگی نمایاں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ اسمبلی نے سال 2017ع میں خصوصی افراد کے متعلق قانون کو ترامیم کے ذریعے مزید بہتر بنایا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں میں معذور افراد کا کوٹا 2 بڑھا کر 5 فیصد کیا۔ انہوںنے کہاکہ آٹزم کے شکار بچوں کی بحالی و تربیت کا سینٹر قابلِ ستائش اقدام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ میں خصوصی افراد کے حقوق کےلئے خصوصی عدالتوں کا قیام انہیں انصاف دہلیز پر پہنچانے میں مددگار ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ میں خصوصی افراد کو عوامی جگہوں پر آنے جانے کے دوران دشواریوں کا خاتمہ اور آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی خصوصی افراد کی بھبود کا مشن انہیں دیگر شہریوں جیسی حقوق، سہولیات اور مواقع ملنے تک جاری رکھے گی۔