بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائےگا

0 131

حید ر آباد دکن(امروز نیوز) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو حیدر آباد (دکن) میں کھیلا جائےگا۔ میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو حیدر آباد (دکن) میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 میچ 8 دسمبر کو تھیرو واننتاپورم جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم مایہ ناز آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ بھارت نے مہمان ٹیم کے خلاف پہلے ہی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے، ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کرینگے اور روہت شرما نائب کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، بھونیشوار کمار، کلدیپ یادو، رشبھ پنت، کے ایل راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، شیوم ڈوب، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل ، اور دیپک چاہر شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ ویرات کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، کے ایل راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم ڈوب، واشنگٹن سندر، رویندرا جڈیجا، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، دیپک چاہر، محمد شامی اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.