پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کے درمیان ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

0 152

کوالالمپور (امروز نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) پیر 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائےگا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی، تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر، دوسرا 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، جس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی، ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.