نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12دسمبر سے شروع ہو گا ۔
پرتھ (امروز نیوز)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، اس کے بعد سیریز کے اگلے دونوں ٹیسٹ میچز ڈے ہونگے، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری 2020ءتک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے کیویز کے خلاف 13 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔