ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے ، طور اتمان خیل

0 135

لورالائی(امروز نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی وز یر انڈسٹریز حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جلد دنیا میں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے بعض سیاسی جماعتیں ملک کو عدم استحکام پید ا کرنے کے جانب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ملک کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے کرپشن کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ اچھا نہیں کیا انھیں کرپشن کا پیسا واپس کرنا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے ہیاں پر غربت اور بے روزگاری بھڑی انہوں نے کہا حکومت سمال لیول پر میرٹ پر چھوٹے قرضے دیگی جس سے بے روزگار ی میں کمی ہو گی انہوں نے کہا کہ لورالائی کم میختر کے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے صوبے میں انڈسٹریز کو فعال اور اسکی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے کم آمدنی والے افراد کو زیادہ فائدہ ملیگا انہوں نے کہا کہ عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم زراعت صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور روزگار کے زیادہ سے زیادی مواقع پیدا کرنے کی بھی بھر پور کوشش کر رہا ہوں تاکہ ہمارے نوجوان بر سر روزگار ہو کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردا ر ادا کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.