بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ (آج) کھیلا جائے گا

0 179

چنائی(امروز نیوز) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) اتوار کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 18 دسمبر کو وشاکاپٹنم کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم مایہ ناز آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.