بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرا میچ آج شروع ہو گا
پونے (امروز نیوز) بھارت اور سری لنکاکے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو پونے کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث آﺅٹ گراﺅنڈ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ بھارت نے اندور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا (آج )جمعہ کو کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔