حارث رﺅف کا ڈیل اسٹین کے نام پیغام
میلبورن (امروز نیوز)میلبرن اسٹارز میں شامل پاکستانی فاسٹ بولر حارث رﺅف نے ڈیل اسٹین کے نام پیغام میں لکھا ہے کہ میں نے آپ کی ہر خواہش پوری کر دی ہے۔ میلبرن اسٹارز سے کھیلتے ہوئے حارث رﺅف نے گزشتہ روز سڈنی تھنڈرز کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔بگ بیش کے 4 میچز میں 13 وکٹیں اڑا چکے حارث رﺅف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساﺅتھ افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو دیئے پیغام میں لکھا کہ آپ کی ہر خواہش پوری کر دی ہے ، تیز بولنگ کی، ہیٹ ٹرک کی اور مین آف دی میچ قرار پایا۔حارث رﺅف نے کہاکہ وہ اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہیں مستقبل میں بھی اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔