کرس گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا
اسلام آباد (امروز نیوز) ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ جارح بلے باز کرس گیل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان محفوظ ترین ملک ہے، بنگلادیشی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اس وقت سیکورٹی کے حوالے سے مختلف بہانے بنا کر ٹال مٹول کررہا ہے جبکہ کرس گیل کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی گئی ہے کہ جب بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو ماہ رواں میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت رکھنے والے کرکٹر کرس گیل سے جب ایک صحافی نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے؟ تو مشہور بلے باز نے برجستہ جواب دیا کہ پاکستان دنیا میں ایک محفوظ ترین ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی سیکورٹی دیتے ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔