سعودی عرب میں پھنسا ہوا خاندان ریسکیو کرا لیا
اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بر وقت مداخلت کرتے ہوئے سعودی عرب میں پھنسا ہوا خاندان ریسکیو کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق ایجنٹ کے فراڈ پر پاکستانی خاندان کے سعودیہ میں پھنسنے کے معاملے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے جدہ میں سعودی حکام سے رابطہ کیا، زلفی بخاری کی بر وقت مداخلت پر پاکستانی خاندان کو فوری ریسکیو کر لیا گیا۔ریسکیو کے بعد پاکپتن کے رہایشی 9 افراد بہ حفاظت وطن واپس پہنچ گئے، فیملی کے افراد سے ہوٹل ایجنٹ پاسپورٹ لے کر فرار ہو گیا تھا، حکام کی متعدد کوششوں کے باوجود ایجنٹ سے رابطہ نہ ہو سکا، سعودی حکام نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔