جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہو گا

0 193

پورٹ الزبتھ (امروز نیوز)جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے پورٹ الزبتھ میں شروع ہو گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 107 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 189 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.