ابوظہبی اوپن گالف چمپئن شپ (کل) شروع ہوگی

0 123

ابوظہبی (امروز نیوز) ابوظہبی اوپن گالف چمپئن شپ کا 15 واں ایڈیشن (کل) جمعرات سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوگا چمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ آئرش گالفر شین لوری چمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے،72 ہولز پر کھیلے جانے والے چمپئن شپ کےلئے 70 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، چمپئن شپ کا آغاز 2006ءمیں ہوا تھا جو ابوظہبی گالف کلب میں کھیلی جاتی ہے۔ 16 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 19 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.