نیسٹ) کے زیر اہتمام ملک میں پہلی بار فن، ثقافت، فلم، تھیٹر، آرٹس فن و ثقافت کی سکالرشپ کا افتتاح آج کیا جائے گا۔

0 150

(کوئٹہ) وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت اور نیشنل اینڈوومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ ۔ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت اور نیشنل اینڈوومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ (نیسٹ) کے زیر اہتمام ملک میں پہلی بار فن، ثقافت، فلم، تھیٹر، ویژوول آرٹس، سیرامکس اور ٹیکسٹائل ڈیزائن کے فروغ و ترویج کیلئے فن و ثقافت کی سکالرشپ کا افتتاح آج کیا جائے گا۔

اس سکالرشپ پروگرام کے تحت باصلاحیت اور ضرورتمند طلباء کو سکالرشپس مہیا کی جائیں گی، تاکہ فنون و ثقافت جیسے اہم شعبے جنہیں تعلیمی نظام کے مرکذی دھارے میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، کو ترویج و ترقی دی جا سکے۔

یہ سکالرشپ اس لئے شروع کیا جا رہا ہے، کیوں کہ فنون و ثقافت انتہائی اہمیت کے حامل شعبہ جات ہیں، جن سے ہمارے ثقافتی ورثے کا تحفظ ہوتا ہے۔ فن معاشرے کی رائے کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اقدار کی اہمیت اجاگر کرنے اور جگہ اور وقت کے تجربات کی ترجمانی کرکے معاشرے کو متاثر کرتا ہے۔ اس لحاظ سے فن پیغام رساں شعبہ ہے، جس کے زریعے مختلف ثقافتوں اور مختلف اوقات کے لوگوں کو تصاویر ، آوازوں اور کہانیوں کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

”فن اکثر معاشرتی تبدیلی کا ایک زریعہ ہوتا ہے”

بہت سے مملک میں فنون و ثقافت کو مختلف شعبہ جات کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے، اور ان سے سیاحت کے فروغ اور معاشی ترقی کا حصول ممکن بنایا جاتا ہے۔ فنون لطیفہ اور ثقافت کے اداروں کو انڈسٹری کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے، تاکہ ایسی پالیسیاں بنائی جا سکیں، جن سے ان ممالک کے رہن سہن، ان کے قدرتی وسائل، ان کی ثقافت ورثہ اور کھانوں کی ایسی مارکیٹنگ کی جاتی ہے جس سے دنیا بھر میں وہ اپنی تشہیر کر کے سیاحت سے ہونے والی آمدن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

فن اور ثقافت کے شعبے نے اہم صنعتوں کو متاثر کرکے قومی معیشت میں مضبوط ، ٹھوس شراکت کی ہے، جن میں فلمی صنعت، ٹیکسٹائل اور ڈیزائن کی صنعت اور سیاحت کا شعبہ شامل ہیں۔

پاکستان میں فن و ثقافت کی تعلیم کیلئے سکالرشپس کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، اسی لئے نیشنل اینڈوومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ (نیسٹ) نے اس سکالرشپ کا اہتمام وزارت وفاقی تعلیم کے اشتراک سے کیا ہے ۔ تاکہ نوجوان فنکاروں کو فائن آرٹس، ویژوول آرٹس، سیرامکس ڈیزائن، ویژوول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، انٹیرئیر ڈیزائن اور ثقافتی تعلیم میں ماسٹرز کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

رواں برس، 2020 میں مجموعی طور پر فن و ثقافتی سکالرشپس پرگرام کے تحت 400 سکالرشپس دی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی درجہ بندی میں پہلے پندرہ درجے پر آنے والے سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس مقصدر کیلئے 7 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سکالرشپ پرگرام کے فوائد:
اس سکالرشپ پروگرام کے تحت فلمی صنعت، موسیقی، پینٹنگ، انٹیرئیر ڈیزایننگ کے کے شعبہ جات اور بلواسطہ طور پر سیاحت کی صنعت کو فروغ دیا جاسکے گا۔
اس سکالرشپ پرگرام سے مستفید ہونے والے طلباء اور آرٹسٹس نہ صرف اپنا معیار زندگی بہتر کر سکیں گے، بلکہ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
ایسے طلباء کیلئے یہ سکالرشپ مددگار ثابت ہوگی جو اعلیٰ تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے، اور اس سے نہ صرف وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے بلکہ فن و ثقافت کے شعبہ جات میں اپنا نام بھی بنا سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.