بنگلہ دیش کا پاکستان کو پہلے ٹی20 میچ میں فتح کے لیے 142رنز کا ہدف

0 124

کوئٹہ (امروز نیوز)
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر
بنگلہ دیشی اوپنرز نے اننگز کا اعتماد سے آغاز کیا اور تمام پاکستانی باؤلرز کو سنبھل کر کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 71رنز جوڑے۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب غیرضروری طور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں تمیم اقبال کی 39رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

لٹن داس اور محمد نعیم پر مشتمل جوڑی نے تیزی سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن 98 کے مجموعی اسکور پر ایک اور رن آؤٹ کے نتیجے میں پاکستان کو لٹن داس کی وکٹ بھی مل گئی۔

پاکستان نے احسن علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرایا ہے— فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان نے احسن علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرایا ہے— فوٹو بشکریہ پی سی بی
اگلی ہی گیند پر شاداب خان پر چھکا مارنے کی کوشش میں محمد نعیم 43رنز بنانے کے بعد افتخار کو آسان کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کے بلے باز بڑے اسکور کی کوشش باؤنڈریز کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے لیکن پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے مہمان بلے بازوں کو زیادہ کھل کر بیٹنگ کا کو موقع دیا۔

119 کے مجموعی اسکور پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عفیف حسین وکٹ گنوا بیٹھے، حارث رؤف نے ان کی وکٹیں بکھیر کر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔

سومیا سرکار بھی صرف 7رنز بنا سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر باؤلڈ ہو گئے۔

اننگز کے آخری اوور میں بنگلہ دیش نے 13رنز بنا کر مقررہ اوورز میں 5وکتوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے اور پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے لیے 142رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے میچ میں دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا۔

پاکستان کی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے مقابلے میں بالکل نئی شکل میں نظر آ رہی ہے جس میں تجربہ کار شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے میچ میں احسن علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے لیکن اب بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس وکٹ پر 180 سے 190 رنز کا مجموعہ اچھا ثابت ہو گا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف۔

بنگلہ دیش: محمد محموداللہ(کپتان)، تمیم اقبال، محمد نعیم، مٹن داس، متٓحمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیض الرحمٰن۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.