حب سی آئی اے پولیس نے 7ٹرکوں کو قبضے میں لیکر60ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اور2کلو چرس برآمد کرلی

0 115

کوئٹہ(این این آئی)حب میں سی آئی اے پولیس نے 7ٹرکوں کو تحویل میں لیکر60ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 2کلو چرس برآمد کرکے 12افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے منور علی شیخ کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے نورالاسلام نے حب میں مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ٹرکوں کو تحویل میں لے کر60 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا جبکہ ایک ٹرک سے 2 کلو چرس بھی برآمد کرلیا ملزمان ایرانی ڈیزل اسکریپ کے نیچے خفیہ ٹینکوں کے ذریعے اندرون سندھ اور دیگر شہروں میں اسمگل کرتے تھے جن کو سی آئی اے پولیس حب نے ناکام بنادیا،کارروائی کے دوران 12 ملزمان کو بھی حراست میں لے کر گاڑیاں سی آئی اے سینٹر منتقل کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔واضع رہے کہ بلوچستان کے سرحدی شہروں سے روزانہ لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پیچیدہ رستوں سے ہوتا ہوا کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں اسمگل کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.