نیشنل پارٹی جہد مسلسل کا نام ہے ۔ رحمت صالح بلوچ

0 178

پنجگور(امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ ۔مرکزی کمٹی کے رکن حاجی محمد اکبر بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری اداروں کی بالادستی ملک میں قومی برابری اور استحصال سے پاک معاشرے کی قیام کیلئے بر سر پیکار ہے نیشنل پارٹی جہد مسلسل کا نام ہے نیشنل پارٹی طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان اور ملک کے مظلوم و محکوم طبقات کی اواز بن کرمعرض وجود میں ائی ہے ظلم جبر نابرابری اور استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد نیشنل پارٹی کا محور ہے صوبائی اور مرکزی کومت ملک میں 72سالوں سے بر سر پیکار استحصالی قوتوں کا مجموعہ ہے پنجگور کو بہشت بنانے والوں اپنے دوسالہ اقتدار میں ضلع کو شدید بدامنی قتل اغواء برائے تعاون نوکریوں کو برائے فروخت میریٹ کی پائمالی پولیس لیویز کو اپنی گھر کا لونڈی بنا کے رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور چتکان میں بی این پی عوامی تارآفس سے واجہ عبدالشکور کی سربرائی مین حضور بخش ‘ گل محمد چتکان غریب آباد سے واجہ مولابخش کی سربرائی میں الله بخش ‘ عبدالمجید ‘ برکت ‘ الہی بخش ‘ صغیر احمد ‘ اور غلام علی نے سینکڈون ساتهیون اور اپنے عزیز واقارب کے ساتهہ بی این پی عوامی سے استعفی دے ک نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر تاج بلوچ ضلعی جنرل سکریٹری صدیق بلوچ الطاف بلوچ اسرار محمد حسنی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اقتدار کرسی وزارت اور مراعات کسی کی ضمیر اور سوچ کو تبدیل نہیں کرسکتا سیاسی کارکنوں کو کب تک مصنوعی نعروں اورجھوٹی تسلیوں سے غلام بنا کر استحصال کرتے رہوگے پنجگور کے عوام کی سوچ تبدیل ہورہا ہے نیشنل پارٹی کو اپنا نجات دھندہ تسلیم کرکے سیاسی کارکنوں اور غریب عوام نیشنل پارٹی کی طرف واپس رجوع کررہے ہیں جسکا ثبوت اج کا عظیم الشان اجتماع ہے انہوں نے ک ا کہ پنجگور کو بہشت بنانے اور ترقی دینے والوں نے عوام کیلئے پنجگور کو جہنم بنادیا گیا ہے قتل چوری ڈاکہ زنی اغواء برائے تعاون نوکریوں کی فروخت میریٹ کی پائمالی عروج پر پہنچ چکی ہے لیویز اور پولیس کی چیک پوسٹیں ٹھکے پر چل رہی ہیں وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے امن امان پر توجہ دینے کے بجائے بر سر اقتدار پارٹی کے لونڈی کا کردار ادا کررہے ہیں بجلی پنجگور میں گزشتہ دوسال سے غائب ہیں لیکن پنجگور کا ایم این اے لاپتہ ایک وزیر ایک ایم پی اے اور ایک اسپیکر نے اپنی نااہلی اور نالائقی قبول کرکے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قوموں کی حقوق مظلوم اور محکو م عوام کی قومی زبان کا نام یشنل پارٹی ہے نیشنل پارٹی ملک میں جمہوری اداروں کی بالادستی قوموں کی برابری کے حقوق کی حامی ہے نیشنل پارٹی کبھی بھی اپنے قومی حقوق سے دستبراد نہیں ہوا ہے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت استحصالی قوتون کا مجموعہ ہے جو 72سالوں سے عوام کا استحصال کررہے ہیں صرف انکا نام اور چہرہ تبدیل کردیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.