گلگت بلتستان میں کورونا کے ایک اور کیس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 20 ہوگئی

0 186

کوئٹہ (امروز نیوز)

گلگت بلتستان سے کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں  کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت  فیض اللہ فراق نے علاقے میں کورونا وائرس کے ایک اورکیس کی تصدیق کی۔

ترجمان نے بتایا کہ اسکردو سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ لڑکے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ مریض سٹی اسپتال اسکردو کے آئیسولشن وارڈ میں زیرعلاج ہے جب کہ مزید 8 مشتبہ کیسز کے نمونے تصدیق کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 130 آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں اور اسکردو اسپتال میں 7 کمرے کورونا کے لیے مختص ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.