صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور نے سبی میلہ 2019ء کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
سبی(این این آئی) صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفرازچاکر ڈومکی نے سبی میلہ 2019کابائیکا ٹ کا اعلان دیا ہے گزشتہ سال ہونے والے سبی میلے میں اعلان کردہ گرانٹ تاحال ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے نہ صرف مالداروں بلکہ سکولوں کے طلباء و طالبات اور میلے کی دیگر تقریبات میں پرفارم کرنے والوں میں بے چینی پائی جارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائیز ڈگری کالج سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ، ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شاہ محمد، ایکسیئن بی اینڈ آر بشیر ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو،ایکسین پبلک ہیلتھ نیاز احمد خواجہ خیل، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر حضور بخش سومرو ، ایس ڈی او خالد مشرف کے علاوہ دیگر ضلعی افیسران موجود تھے صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفرازچاکر ڈومکی نے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ سبی میلہ مالداروں اور زمینداروں کیلئے ایک حیثیت رکھتا ہے لیکن یہ افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ سال سبی میلے کے موقع پر مالداروں زمینداروں،طلباء وطالبات اور میلے میں دیگر پرگرامز میں پرفارم کرنے والوں کیلئے لاکھوں روپے کے اعلانات کیے گئے لیکن تاحال انہیں اعلان کردہ گرانٹ ادا نہیں کی گئی جس سے مالداروں زمینداروں طلباء وطالبات سمیت میلے میں پرفارم کرنے والے تمام لوگوں میں مایوسی پائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مالدار اور زمیندار اور میرے علاقے کے معصوم طلباء وطالبات سارا سال میلے کا انتظار کرتے ہیں اور بھرپور تیاریاں کرتے ہیں لیکن گزشتہ سال ان کے ساتھ جو مذاق کیا گیا وہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر گزشتہ سال سبی میلے کے موقع پر اعلان کردہ گرانٹ ادا کرے بصورت دیگر میں سبی میلے کا بائیکاٹ کرونگا انہوں نے کہا کہ سبی کی معیشت کا دارومدار اور کاروباری لین دین سبی میلے سے وابستہ ہے لیکن اعلان کردہ گرانٹ ادا نہ کرنا سبی میلے میں پرفارم کرنے والوں کے ساتھ سنگین مذاق کیا جارہا ہے جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں اوروزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیکر گزشتہ سال سبی میلے میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نے جو اعلانات کیے تھے اس گرانٹ کی ادائیگی فوری طور پر ادائیگی ممکن بنائیں تاکہ سبی کی عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی کا خاتمہ ہوسکے ۔