بی ایچ یو ایس سٹاف کو مستقل کرنے کیلئے سمری بنائی جائے گی، مطہر نیاز رانا

0 393

ژوب (امروز ویب ڈیسک)پی پی ایچ آئی بلوچستان کے پیرا میڈیکل (بی ایچ یو ایس ) سٹاف کے وفد قادر داد بلوچ ، عبدالرزاق بگٹی، میر آدم خان موسیٰ خیل ، دوران بلوچ نے چیف سیکرٹری بلوچستان جناب مطہر نیاز رانا سے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے پیر ا میڈیکس بی ایچ یو ایس سٹاف کے مستقلی کے حوالے سے ملاقات کی ۔ اور باقاعدہ جناب چیف سیکرٹری کو درخواست بھی دی ۔

وفد ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری کو بتایا کہ ہمارے ملازمین گزشتہ 14سالوں سے بلوچستان بھر کے دور دراز علاقوں کے بنیادی مراکز صحت میں محکمہ ہیلتھ کے خالی آسامیوں میں کنٹریکٹ کی بنیادوں پر اپنے خدمات انتہائی ایمانداری و خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں ۔ ہمارے ملازمین کی محنت اور کارکردگی کی وجہ سے بلوچستان کے تمام مراکز صحت و دیہی علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے

۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹڑی بلوچستان نے کہا کہ پی ایچ آئی بلوچستان کے پیرا میڈیکس بی ایچ یو ایس سٹاف کو مستقل کرنے کیلئے سمری بنایا جائے گا ۔ اور جلد ہی بلوچستان کے تمام بنیادی مراکز صحت میں پی ایچ آئی کے بی ایچ یو اسٹاف کے کنٹرول ملازمین کو مستقل کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.