بنگلہ دیشی ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی گئی
ڈھاکہ (امروز نیوز)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباو¿ کے بعد کرکٹ ولڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کےلئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئی جس پر بنگلدیشی فینز نے شدید تنقید کی۔بنگلادیش کے عوام نے نکتہ اٹھایا کہ بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کے ساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں بھی سبز کے ساتھ لال رنگ ہونا چاہیے تھا۔عوام کے شدید دباو¿ کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا اور اپیل کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جائے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور ٹی شرٹ میں سینے پر لال رنگ کے درمیان بنگلادیش لکھا گیا ہے۔بنگلادیش میں کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق بنگال ٹائیگرز کی نئی جرسی کی تصویر شیئر کی جو بنگلادیشی شائقین کرکٹ کو بے حد پسند آرہی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ پہلے منتخب کردہ جرسی میں بھی کوئی خامی نہیں تھی۔