موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی آسمان پر پہنچادی ،بلاول بھٹو

0 126

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی آسمان پر پہنچاکر مزدور سے روٹی ہی چھین لی،مشکل حالات میں فقط پیپلز پارٹی ملک کو سنبھال سکتی ہے،پیپلز پارٹی کے نظریئے کی اساس مزدور دوستی اور جمہوریت ہے۔ بدھ کو یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اپنے حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے محنت کش طبقات آج بھی اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں۔انہوںنے کہاکہ آجکل مزدوروں کے حقوق پر نقب زنی عروج پر ہے۔انہوںنے کہاکہ نیازی حکومت مزدوروں کے مفادات کا متضاد بن چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی آسمان پر پہنچاکر مزدور سے روٹی ہی چھین لی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیاں معیشت کو دفن کرنے کے درپے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایسے مشکل حالات میں فقط پیپلز پارٹی ملک کو سنبھال سکتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فقط پیپلز پارٹی کاروباردوست اقدامات اور محنت کشوں کے مفادات کے درمیان توازن برقرار رکھ سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے نظریئے کی اساس مزدور دوستی اور جمہوریت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973ع کا آئین محنت کشوں کی منصفانہ ا±جرت، حفاظت اور یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں ملک میں پہلی بار مزدور پالیسی کا اجراءکیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائدِ عوام نے ملک میں ٹریڈ یونینز کے حقوق متعارف کرائے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہی کی حکومت نے بینظیر امپلائیز اسٹک آپشن اسکیم کا اجراءکیا۔انہوںنے کہاکہ حکومتِ سندھ کی جانب سے متفقہ سہہ فریقی لیبر پالیسی کا اجراءبھی بڑا بریک تھرو ہے۔انہوںنے کہاکہ سہہ فریقی لیبر پالیسی کا میکنزم کاروباری اداروں اور ان کے ملازمین کے لیئے سودمند ثابت ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب بھی مزید بہتری کی گنجائش موجود اور محنت کشوں کے دیگر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ آئیے آج کے دن عہد کریں، محنت کشوں کو درپیش مشکلات و چیلنجز کا سامنا عزم و حوصلے سے کریں گے۔انہوںنے کہاکہ یقین دلاتا ہوں، پیپلز پارٹی ملک میں محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں علمبردار کا کردار نبھاتی رہے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.