شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں پہلی مزدور پالیسی دی،نیر بخاری

0 116

اسلام آباد (امروز نیوز)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں پہلی مزدور پالیسی دی۔ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں پہلی مزدور پالیسی دی۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی اپنے ادوار میں مزدوروں کو جائز حقوق دینے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے مزدوروں کو اداروں کا حصہ دار بنایا ۔انہوںنے کہاکہ پی پی ہی نے ملک میں مزدوروں محنت کشوں کو یونین سازی کا حق دیا۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی محنت کشوں کی بدحالی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ مزدور ہی روٹی روزگار چھننے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.