مریضہ کو کپڑے پر بٹھانے کی دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0 133

کوئٹہ(امروز نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ( بی ایم سی) میں خاتون مریضہ کو کپڑے پر بٹھانے کے بعد علاج کےلئے گھسیٹ کر لے جانے کی دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بلوچستان میڈیکل کمپلیکس کی ہے جس میں دیکھا گیا کہ خاتون مریضہ کو ایک خاتون کپڑے پر بیٹھا کر گھسیٹ رہی ہیں اور مریضہ کو غالباً ڈاکٹر کے کمرے میں لے جایا جارہا تھا۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بلوچستان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی کمی پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کا نوٹس لیا، جب کہ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں 150 سے زائد اسٹریچر دستیاب ہیں تو پھر مریضہ کو اسٹریچر پر کیوں نہیں لے جایا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مریضہ کو گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو دلخراش ہے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.