قومی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست ، سوشل میڈیا صارفین کھلاڑیوں پر برس پڑے

0 137

لاہور(امروز نیوز)ورلڈ کپ 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کی پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کھلاڑیوں پر برس پڑے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 21 اعشاریہ 4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔پاکستان کا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دوسرا کم ترین اسکور تھا،اس سے قبل 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ایڈیلڈ کے میدان میں 74رنز اسکور کئے تھے۔105رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 13اعشاریہ 4اوورز میں ٹارگٹ مکمل کر لیا اور پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔مایوس کن کارکردگی دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مذاق کا نشانہ بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.