اقوام متحدہ نے بھی بحرین میں امریکی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

0 193

نیویارک(امروز نیوز)اقوام متحدہ نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکا کی دعوت پر جون کے آخر میں بلائی جانے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یو این کا کوئی نمائندہ جون کے آخر میں منامہ میں ہونے والی متنازع اقتصادی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اقوام متحدہ نے منامہ کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال ہمارا کوئی مندوب اس کانفرنس شرکت نہیں کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.