پی ٹی آئی عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی اور رہے گی ، فردوس عاشق اعوہان

0 118

اسلام آباد (امروز نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی اور رہے گی ۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی اور رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ (ن )لیگی متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے،عدلیہ کی تضحیک میں ”مجھے کیوں نکالا“کی قریہ قریہ نگر نگر مہم قوم کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہے،(ن )لیگی کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.