ناکام حکومت نے 9 ماہ میں مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہی دیا، شیری رحمن
اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیریں رحمن نے کہا ہے کہ ناکام حکومت نے 9 ماہ میں مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہی دیا، عوام پہلے ہی حکومت کے خلاف ہو چکے ہیں ، حکومت جلتی پر تیل نہ ڈالے۔ ہفتہ کو نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ناکام حکومت نے 9 ماہ میں مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہی دیا۔شیری رحمان نے کہاکہ انقلابی سرکار نے 9 ماہ میں تیل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر رہیں ہیں لیکن یہاں بڑھ رہی۔شیری رحمان نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل اور محرومیاں بڑھا رہی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ عوام پہلے ہی حکومت کے خلاف ہو چکی ہے، حکومت جلتی پر تیل نہ ڈالے۔ شیری رحمان نے کہاکہ حکومت کے پاس تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی نا اہلی نے عوام کیا جینا مشکل کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا بجٹ سے چند دن پہلے تیل کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایم کے کہنے پر کیا جا رہا۔انہوںنے کہاکہ حکومت بتائے ایسی کیا مجبوری ہے جو عوام پر پیٹرول بم گریا گیا۔انہوںنے کہاکہ ثابت ہو چکا معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ خدا جانے آئی ایم ایف قرضے کی منظوری تک حکومت ملک و عوام کا کیا حشر کرے گی۔