مطالبات پورے نہ ہوئے تو حکومتی اتحاد سے نکل جائیں گے، اختر منگل کاانتباہ
اسلام آباد (امروز نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر دو ماہ میں ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو حکومتی اتحاد سے نکل جائیں گے۔ایک انٹرویومیں سردار اختر مینگل نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے اور پھر حکومت ووٹ مانگنے آئی تو معاہدہ پورا نہ ہونے کا حساب مانگیں گے۔ممکنہ حکومتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جس کے پاس زیادہ ووٹ ہوں گے حکومت اس ہی کی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات کا اپوزیشن نے ساتھ دیا تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائیں گے