شاندار کامیابی کے بعد ارشد ندیم کا مؤقف بھی آگیا

0 129

لاہور ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے بھرپور دعائیں کیں۔ کامیابی پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے محنت لازم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان محنت کریں، اللہ خود سپورٹ کرتا ہے۔ کھیل کوئی بھی ہو، اس میں محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.