عمرے کےلیے سعودی عرب آنےوالوں کوکرونا ویکسینیشن لگوانالازمی نہیں ہوگا

0 194

سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ رواں سال عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والوں کو کرونا ویکسینیشن لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کرونا سے بچاؤ کےحفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے زائرین کو مسجدالحرام و مسجد نبوی میں نمازیں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ شرط یہ ہے کہ یہاں آنے والے زائرین خود “کرونا” سے متاثرہ نہ ہوں اور نہ کسی متاثرہ شخص سے انھوں نے رابطہ کیا ہو۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نئےعمرہ سیزن میں 3 دن کے اندر6000 سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کیا۔

اس سال دنیا بھرمیں اب تک 20000 سے زیادہ عمرہ ویزے جاری کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.