کشمیر پریمیئرلیگ سے مقامی ٹیلنٹ ڈھونڈنےمیں مدد ملے گی،ہیڈکوچ میرپوررائلز
میرپوررائلز کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئرلیگ کا دوسرا ایڈیشن شاندار ہوگا اور ہمارا کام کشمیر کے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنا ہے۔
عبدالرزاق نےبتایا کہ وسیم اکرم اور شعیب ملک کا میرپور رائلز کے ساتھ ہونا خوش آئند ہے۔
انھوں نے بتایا کہ علی رزاق کو اسکواڈ میں اس لیے رکھا گیا ہے تاکہ اس کو اعتماد ملےاور آئندہ سیزن کے لئے وہ مکمل تیار ہوگا۔
عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی ہے اور کوشش کررہے ہیں کہ ڈومیسٹک میں کوئی اچھا آل راؤنڈر تلاش کریں۔
میرپوررائلز کے مالک عبدالواجد نے بتایا کہ ہمارا مقصد کرکٹ اور تعلیم کو فروغ دینا ہے اور ہم میرپورمیں ہائی پرفارمینس اکیڈمی بنائیں گے۔
عبدالواجد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کے بچے پاکستان کی قومی ٹیم میں جگہ بنائیں