پاکستان اور سری لنکن کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (آج) کھیلا جائےگا

0 142

کراچی (امروز نیوز)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسراا میچ (آج) بدھ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو مہمان ٹیم پر 1-0کی برتری حاصل ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہونا تھا جو بارش کے منسوخ کر دیا گیا تھا ،موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا اور دوسرا ون ڈے میچ 30 ستمبر کو کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 67رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (آج) بدھ 2 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔ ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.