آسٹریلیا اور سری لنکا ویمنز کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (آج) کھیلا جائے گا

0 121

سڈنی (امروز نیوز)آسٹریلیا اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (آج) بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 41 رنز اور دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.