بلدیاتی انتخابات کے حلقہ بندیاں کرنے میں کافی وقت درکار ہو گا، سر دار محمد رضا

0 132

اسلام آباد (امروز نیوز)چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پہلے بھی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، ہمیں حلقہ بندیاں کرنے میں کافی وقت درکار ہو گا۔خیبر پختونخواہ اسمبلی کے بلدیاتی انتخابات معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔اسپیشل سیکریٹری بلدیات عابد اللہ کاکا خیل اور سیکرٹری بلدیات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ کیا نوٹیفکیشن سے متعلق کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مخصوص نشستوں پر کام کرنا باقی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پہلے بھی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، ہمیں حلقہ بندیاں کرنے میں کافی وقت درکار ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے، آپ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینا ہی نہیں چاہتے۔ سیکرٹری بلدیات نے کہاکہ فاٹا کے ضم ہونے کے بعد ہمیں وہاں بلدیاتی نظام کے لئے کام کرنا پڑ رہا ہے۔الیکشن کمیشن کیس نے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.