ڈینگی مچھر سے مزید 197 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے

0 122

راولپنڈی(امروز نیوز)ڈینگی مچھر کے شہریوں پر زہریلے وار جاری ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 197 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ۔ہسپتال حکام نے بتایاکہ زیادہ تر مریضوں کا تعلق ضلع اسلام آباد سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں ابتک 6055 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،تین ہزار سے زائد افراد علاج معالجہ کے بعد ہسپتال سے فارغ کئے گئے ،ڈینگی مچھر حملوں کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی تمام حکمت عملی ناکام ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.