فلسطینی بچے کی ہلاکت، امریکا نے اسرائیل سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

0 211

مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں جاں بحق ہونے والے سات سالہ فلسطینی بچے کو اہل خانہ نے سپرد خاک کردیا جبکہ امریکا نے واقعے کی مکمل اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

7 سالہ ریان یاسر سلیمان کا جسد خاکی فلسطینی اسکارف سے لپٹا ہوا تھا، جبکہ بیت المقدس کے قریب بچے کے آبائی شہر طوق کے راستے سے گزرنے والے جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

ریان کے کزن محمد سلیمان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو اسکول سے واپس آتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں نے ریان کا پیچھا کیا تھا، ریان اسرائیلی فوجیوں سے خوف زدہ ہو کر بھاگا اور گرگیا، کزن نے بتایا کہ اسے قریبی بیت جالا اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.