سچا دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، چین کا پیغام

0 178

پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے پاکستان کے ساتھ خیرسگالی اور یکجہتی کے اظہار کے لئے بیان جاری کردیا۔

چینی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سچا دوست وہ ہوتا ہے جو مصیبت میں کام آتا ہے۔چینی حکومت، فوج اور دیگرادارے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔ چینی عوام، چینی ریڈکراس اور کمپنیاں پاکستان کی مدد اورتعاون میں سرگرم ہیں۔

بیان میں مزید  کہا گیا ہےکہ چین کے ہر شعبے سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشکل وقت میں چین پوری طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.