مولانا یہ پارلیمان جعلی نہیں ہوسکتی جب تک جمیعت کے رہنما موجود ہو ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (امروز نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن پانچ سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد۔ انہوں نے کہا کہ ہم مولانا کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی (ن) لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی تھی، وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہے،وہ بھی قطری لگتا ہے۔