پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑا ریلیف
(امروز نیوز)
اسلام آباد : پنجاب اوراسلام آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں 12 روپے 50 پیسے کمی کردی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہری اس فائدے سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے مقامی مارکیٹ پرثمرات ںظر آنے لگے ، پنجاب اوراسلام آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
صدرآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی کی قیمت میں 12روپے 50 پیسےکمی کے بعد فی لیٹرسی این جی 72 روپے ہوگئی، نئی قیمتوں کااطلاق آج سے ہوگیا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہری اس فائدے سےمحروم ہیں۔
صدرآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ کہ حکومت سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں جی ڈی آئی سی ختم کریں، جس سے دیگر صوبوں کے شہریوں کو بھی سی این جی سستی ملے، اس وقت سندھ اوربلوچستان میں قیمت 123 روپے فی کلو ہے