ورلڈ کپ کا آغاز مایوس کن ہے ، ایونٹ میں واپسی کریں گے، آرتھر

0 118

لندن (امروز نیوز)قوم ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن ہے ، ٹیم بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ میں واپسی کرے گی۔ایک انٹرویومیں پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے عالمی کپ کے لیے کی گئی تیاریوں کے مطابق میدان میں کھیل پیش نہیں کیا لیکن ہم ایونٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی کیونکہ ہمیں پہلے سے توقع تھی کہ ہمیں شارٹ پچ گیندیں کی جائیں گی اور ہم نے اسی مناسبت سے تیاری کی تھی۔انہوںنے کہاکہ ‘ہمیں معلوم تھا کہ ہمیں شارٹ پچ گیندیں کی جائیں گی اور ہم نے اس کی بہت اچھے طریقے سے تیاری بھی کی تھی لیکن تیاری کے باوجود کھلاڑیوں کی اس طرح کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو فاسٹ باو¿لنگ کے خلاف کوئی مسائل نہیں بلکہ ہم ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا نہیں کھیلے اور گزشتہ سیریز میں ہمارے بلے بازوں نے فاسٹ باو¿لرز کے خلاف رنز اسکور کیے اور اگر اب ٹیمیں ہمیں شارٹ پچ باو¿لنگ کرنا چاہیں گی تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔اہم مکی آرتھر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اب ماضی بن چکی ہے اور ورلڈ کپ میچ میں قومی ٹیم مختلف روپ میں نظر آئے گی اور ہم ان کے خلاف فتح کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.