عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی، رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرےگی،فواد چوہدری

0 116

اسلام آباد(امروز نیوز)وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی۔ایک انٹرویو میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرے گی، پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر اور اب موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں اور چاند دیکھنے کےلئے پاپڑ بیلنے کی بھی ضرورت نہیں، ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتا لگایا جاسکتا ہے چاند کب نظر آئے گا، ہم نے 5 سال کے لئے قمری کیلنڈر بنایا ہے اور پاکستان میں 5 جون کو عید الطفر ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.