اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی (آج)صبح 10 بجے ہوگی

0 132

اسلام آباد(امروز نیوز) ترجمان وزارت مذہبی امورنے کہا ہے کہ اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی (آج) پیر3 جون کو صبح 10 بجے ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو ہوگی۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے اور ان خوش نصیبوں کے لیے قرعہ اندازی پیرکی صبح 10 بجے ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کومزید 15 ہزار 790 افراد کےلئے کوٹہ دیا تھا۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.